| بلاگز | اگلا بلاگ >>

فوج کی عالی کارکردگی

اصناف:

عنبر خیری | 2009-10-12 ، 3:24

میں پہلے تو یہ خبر سن کر چونک گئی کہ دھشت گرد حملہ آور نہ صرف فوج کے مرکز میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے بلکہ انہوں نے ایک بریگیڈیر کو ہلاک کر کے کئی اور افراد کو یرغمال بنا لیا۔
لیکن شاید اس سے زیادہ حیران کن اگلے روز قوم اور میّیا کا رد عمل تھا۔ سرحدوں کے محافظ اپنے جی ایچ کیو کی حفاظت نہ کر سکے لیکنیہ کسی کو یاد نہ رہا، سب ان کو مبارکباد ہی دیتے رہے۔۔۔

ہر شخص فوج کے سربراہ کو مبارکباد کے پیاامات بھیج رہا تھا۔ سڑکوں پر حذباتی لوگ ٹی وی چینلز کو بتانے لگے کہ پاک فوج پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ کچھ لوگوں نے تو یہ ذہین بات بھی کہہ دی کہ جی ایچ کیو پر حملہ فوج پر حمہ تھ۔

بیس کے قریب لوگ اس میں مارے گئے۔ فوج نے کئی یرغمالیوں کو بچا لیا لیکن تین اس ریسکیو آپریشن میں مارے گئے۔ وہ ایک حملہ آور کو زندہ بھی گرفتار کس سکے لیکن بات یہ ہے کہ آخر یہ سب ناقص سکیورٹی کی وجہ سے ہوا۔ اور اس کا ذکر تو کوئی کر ہی نہیں رہا۔

آخر اس طرح کے حملے پولیس کے مرکز پر بھی ہو چکے ہیں لیکن وہ سب تو اتنے ہیرو نہ بنے ۔ کیوں؟
اور تو اور کچھ لوگوں نے اور بہت ساری سازشیں بیان کرنی شروع کر دیں۔ کہ در اصل اس پورے حملے کا تعلق متنازع کیری لوگر بل سے ہے۔ اس حملے کے پیچھے طالبان نہیں بلکہ دیگر ملک دشمن قوتیں ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔
بس اس کی کمی تھی کہ ٹی وی اور ریّیو پر ملی نغمے اور وھن کے سجیلے جوانوں والے یت شروع ہو جاتے۔۔

۔لوگ اتنے جذباتی کیوں ہوگئے؟کیا یہ واقعی پریشانی کے باعث نہیں کہ جی ایچ کیو پر اس طرح کا حملہ ممکن ہو بھی سکیا؟

鶹 iD

鶹 navigation

鶹 © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔