| بلاگز | اگلا بلاگ >>

بیت اللہ ہلاک و زخمی !

وسعت اللہ خان | 2009-08-12 ،11:57

پیارے میڈیا والو ( میڈیاکرز)
ایسے حالات میں جب آپ کسی کی موت کے خواہاں ہوں اور اس کی موت کے غیر مصدقہ اور مصدقہ دعوؤں کے درمیان جھول رہے ہوں تو اس صورتحال میں درجِ ذیل سرخیاں اور ہیڈ لائنز اس وقت تک آپ کے کام آسکتی ہیں جب تک حقیقت کھل نہ جائے۔

۔۔ بیت اللہ محسود مرچکے ہیں ۔ فی الحال حکومت تصدیق نہیں کرسکتی (رحمان ملک)
۔۔بیت اللہ اصولی طور پر ہلاک
۔۔بیت اللہ محسود ہلاک و زخمی
۔۔بیت اللہ محسود ستر فیصد ہلاک
۔۔بیت اللہ شدید زخمی، مرنے کے لیے ذہن بنا لیا
۔۔بیت اللہ کی کلینیکل ڈیتھ ہو چکی ہے
۔۔بیت اللہ کے سرہانے سورہ یاسین دیکھی گئی
۔۔بیت اللہ کا دل مردہ ہوچکا ہے
۔۔بیت اللہ آہستہ آہستہ مر رہے ہیں
۔۔بیت اللہ اخلاقی طور پر مرچکے ہیں
۔۔بیت اللہ اگر نہیں بھی مرے تو ایک دن ضرور مرجائیں گے
۔۔۔۔بیت اللہ: آ ڈیڈ مین واکنگ!

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 12:16 2009-08-12 ,نجیب الرحمٰن سائکو، لاہور، پاکستان :

    محترم وسعت اللہ خاں صاحب، آداب عرض! مودبانہ عرض ہے کہ کم از کم خاکسار بیت اللہ محسود کی موت کا خواہاں نہیں ہے کیونکہ اس کی موت سے بہت سے راز بھی ’موت‘ سے ہمکنار ہو جائیں گے جو کہ خاکسار کے خیال میں ’طالبانزیشن‘ کو تقویت دیں گے۔ بیت اللہ محسود کی موت دراصل ’طالبانزیشن‘ کی ’حیات‘ کے مترادف ہے اور یہی وجہ ہے کہ فدوی، بیت اللہ محسود کی زندہ گرفتاری کا خواہاں ہے نہ کہ ان کی موت کا۔ شکریہ۔

  • 2. 12:47 2009-08-12 ,محمداخلاق مرزا :

    میرے خیال میں سب سے کارآمد سرخی یہ ہے کہ بیت اللہ اگر نہیں بھی مرے تو ایک دن ضرور مرجائیں گے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کسی وقت بھی اور کسی کے بارے میں بھی لگائی جا سکتی ہے۔

  • 3. 13:01 2009-08-12 ,ابرار سيد :

    اگر امريکہ نے کہہ ديا ہے کہ بيت اللہ مر چکا ہے تو پھرمر چکا ہے بھلے زندہ ہو۔ اسامہ کو بھی تو ميڈياکرز نے ہی زندہ رکھا ہوا ہے۔

  • 4. 15:11 2009-08-12 ,شمائلہ احتشام :

    جانشينی کے ممکنہ خطرے کے پيش نظر بيت اللہ نے مرنے کا پروگرام ملتوی کر ديا۔ بيت اللہ کی موت دراصل طالبان کی جنگی حکمت عملی ہے۔ بيت اللہ کی موت کی تصديق کے ليے امريکہ ڈرون پر ہبل جيسی دوربين نصب کرے اور پھر يہ ٹيکنالوجی ہميں دے۔
    يوسف رضا گيلانی بيت اللہ کی موت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہيں: بھارت

  • 5. 15:54 2009-08-12 ,Dr Alfred Charles :

    وسعت اللہ بھائی صاحب! کيوں نہيں اپنے تجربے سے بتاتے کہ ماجرا کيا ہے؟ اس شخص کی ہلاکت معمہ و مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ آخر دونوں جانب سے جاری لفظوں کی جنگ کب ختم ہوگي۔ يہ نفسياتی جنگ کون اور کب جيتے گا؟

  • 6. 17:30 2009-08-12 ,ند يم احمد :

    بيت اللہ محسود ہلاک ہوا يا نہيں يہ تو اللہ جانتا ہے ليکن امريکہ اور انڈيا کو ايک جھٹکا ضرور لگا ہے۔

鶹 iD

鶹 navigation

鶹 © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔