| بلاگز | اگلا بلاگ >>

چلو دلدار چلو۔۔۔

اصناف: ,,

حسن مجتییٰ | 2008-10-23 ،12:34

blo_hasan_moon_150.jpgجب دنیا کی عظیم جمہوریت اور سیکیولر بھارت فرقہ واریت (گجرات)، نسل پرستی (مہاراشٹر) اور ریاستی تشدد (کشمیر) کی پستیوں سے بھی نیچے گرا ہوا ہو اس وقت اس کے سائنسدانوں کا چاند پر مشن میری نظر میں اسے پھر بلند/ مہان کر دیتا ہے۔

میں بہت چھوٹا تھا جب میں نے سنا تھا امریکہ چاند پر پہنچا ہے۔ میرے محلے کی مسجد کے ملا لوگوں کو ورغلا رہے تھے کہ نہیں 'آدمی بھلا کیسے چاند پر پہنچ سکتا ہے۔ چاند پر پہنچنے کی کوشش خدا کے رازوں میں ہاتھ ڈالنا ہے۔۔۔'

ملائوں کو بھلا کیا پتہ کہ آدمی خدا کا راز داں بھی تو ہے! نہ ہی یہ پنڈت جی کی کھوپڑی میں بیٹھے گا۔

کئي سال ہوگئے۔۔۔ اب مجھے لگتا ہے امریکہ چاند پر پھر سے پہنچ گیا ہے، جب ایک سیاہ فام آدمی اس کے وائیٹ ہائوس میں صدر بن کر پہنچے گا۔ ویسے تو میں کلر بلائينڈ ہوں لیکن میں باراک اوبامہ کو سیاہ فام کینیڈی کہتا ہوں۔

مجھے بھارت اور پاکستان کے وہ سائنسدان اچھے لگتے ہیں جو ایٹم بم و میزائلوں کے تجربات کرنے کی بجائے چاند پر برصغیر کے انسان کا قدم رکھوانے کی کوششیں کریں گے۔ کاش کبھی یہ مشن مشترکہ بھی ہوجائیں۔۔۔

'زندگي ختم بھی ہو جائے اگر، نہ کبھی ختم ہو الفت کا سفر۔۔۔'

پاکیزہ فلم کا گانا کنتا اچھا تھا یہ۔۔۔ مجھے نیویارک میں کشمیر سنگھ نامی ایک ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا تھا بینظیر بھٹو جب اپنے والد کے ساتھ شملہ آئي تھیں تو یہ فلم بھی ریلیز ہوئي تھی اور وہ اسے دیکھنے گئي تھیں جس کا اخباروں میں بڑا چرچا ہوا تھا۔

ہم نے خلانورد اور سائنسندان بھی پیدا کیے ہیں یا صرف زرداری؟ کیونکہ چاند اور اس کی چاندنی کا تو بٹوارہ ہو ہی نہیں سکتا ناں۔۔۔ نہ ہی چاند ہندو، مسلم، سکھ، عیسائي ہوتا ہے۔ چاند ابن انشا کی کی شاعری ہوتا ہے:

'ہم اس لمبے چوڑے گھر میں شب کو تنہا ہوتے ہیں
دیکھ کسی دن آ مل ہم سے ہم کو تجھ سے کام ہے چاند'

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 16:12 2008-10-23 ,اسماء پيرس فرانس :

    ابھي ہارون صاحب کے بلاگ ميں آپ کا ذکر کيا ہے اور ايک دم سے آپ کا بلاگ آ گيا۔ کسي نے صحيح کہا ہے نام لو تو حاضر! پہلی بار آپ نے اچھا بلاگ لکھا ہے۔ بھارت کے چاند پر پہنچنے کی بہت خوشی ہے۔ ساتھ پاکستان کے ليے زمين پر بھی جگہ تنگ ہونے کا دکھ۔ جو قوم سو سو روپے اور برسوں کے گھسے پٹے نعرے پر ووٹ دے اسکے زرداريوں کے ليے يہی بہتر ہے کہ وہ اس قوم کو ان پڑھ رہنے ديں، ہائیر ايجوکيشن کميشن کے سابق چئير مين پاکستان ميں سائنسدان اور ريسرچر پيدا کرنے کے سلسلے ميں تاريخی کام کر گئے ہيں، ليکن اس حکومت نے آتے ہی ايچ ای سی کی گرانٹ کم کر کے سارے پروجيکٹس کو بيچ منجدھار کے چھوڑ ديا۔ حيرت ہے بی بی سی پر اس سلسلے ميں کوئی خبر نہيں آئی۔ لگتا ہے آپ لوگوں کی تمام تر دلچسپی کا مرکز طالبان ہيں۔ کھبی کھبار ذائقہ بدلنے کے ليے بجلی آٹے کی خبريں بھی لگا ديتے ہيں، مگر کبھی ايسی خبروں پر بحث کروانا تو دور کی بات شائع کرنا بھی آپ کے ليے اہم نہيں۔۔۔

  • 2. 17:11 2008-10-23 ,فدافدا :

    جو اپ نے کہنی تھی لگتا ہے ماس ميڈيا کے شور ميں ان کہی رہگئي اور وہ غالبآ يہ کہ کروڑوں بھوکے ننگوں کا ديش چاند پر جانے کی عياشی کيوں کرۓ؟ ميرے دوست کا کہنا ہے کہ کشميريوں کی بغاوت سے ڈر کر بھارت چاند پر پناہ لينے ميں لگ گيا ہے اپ کا کيا خيال ہے؟ اور عيسائيوں سے مسلمانوں والے سلوک برتنےپر بھی کچھ روشنی ڈاليۓ

鶹 iD

鶹 navigation

鶹 © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔