| بلاگز | اگلا بلاگ >>

امی کہتی تھیں

وسعت اللہ خان | 2008-08-28 ،15:55

تیس دسمبر دو ہزار سات ، نوڈیرو،لاڑکانہ
آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے ذمہ داروں میں 'قاتل لیگ' بھی شامل ہے۔

اٹھائیس اگست دوہزار آٹھ، اسلام آباد
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری کی صدارتی مہم چلاتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے فون پر بات کی اور ان سے آصف زرداری کے لئے حمایت کی درخواست کی۔

پچیس نومبر دوہزار سات، لاہور
میاں نواز شریف شاہی سعودی طیارے کے ذریعے طویل جلاوطنی کے بعد واپس پہنچ گئے۔اپنی آمد کے بعد انہوں نے کہا کہ آمریت کے جوتے چاٹنے والے پارٹی غداروں سے کوئی مکالمہ ممکن نہیں۔


اٹھائیس اگست دو ہزار آٹھ، اسلام آباد
مسلم لیگ نواز کے صدارتی امیدوار جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین سے ایک گھنٹے طویل ملاقات کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امی کہتی تھیں بیٹے ایسی بات منہ سے کبھی نہ نکالو کہ کل وہی بات سببِ شرمندگی بن جائے۔
لیکن امیئوں کی یہاں سنتا کون ہے!

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 16:16 2008-08-28 ,نجيب الرحمان سائکو :

    'وابستہ ہے مفاد يہاں
    ہر اک دوستي کے ساتھ'

  • 2. 16:55 2008-08-28 ,عمر :

    وقت آنے پر گدھے کو بھی باپ بنايا جا سکتا ہے

  • 3. 17:33 2008-08-28 ,Tahir :

    سياست منافقت کا دوسرانام ہے-

  • 4. 20:01 2008-08-30 ,پيراعچاز :

    افسوس یہ قوم اب تک سوئی ہے، جاگ نہیں رہی۔۔۔

  • 5. 7:46 2008-08-31 ,muhammad arshad :

    یہ سب کچھ قوم کے وسیع تر مفاد کے لیے ہے۔۔۔

鶹 iD

鶹 navigation

鶹 © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔