| بلاگز | اگلا بلاگ >>

ووٹنگ لازمی ہے

عنبر خیری | 2008-02-12 ،14:17

اگلے ہفتے بہت سے ایسے لوگ یا تو خوف سے یا محض سُستی کے باعث ووٹ ڈالنے نہیں نکلیں گے۔
blo_umber_elex_150.jpg

کچھ الیکشنز میں میں نے خود بھی ووٹ نہیں ڈالا۔ اب مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک بڑا جرم تھا اور انتہائی غیر ذمہ داری۔

کچھ ممالک میں ووٹ ڈالنا لازمی ہوتا ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ اگر آپ کو ووٹ کا حق ہے تو لازمی ہے کہ آپ اس کا دفاع بھی کریں۔ آپ کو جاننا چاہیے کہ آپ کا نام انتخابی فہرست پر ہے اور آپ کا ووٹ کوئی اور نہ جا کر ڈال دے۔

اگر ہم حکومت اور سیاستدانوں پر تنقید کرنا چاہتے ہیں تو ہم پر لازم ہے کہ ہم ان کے انتخاب میں بھی شریک ہوں۔ اگر ہم اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے تھوڑا سا وقت نکال کر قطار میں نہیں کھڑے ہو سکتے تو ہمیں یہ حق نہیں کہ ہم اپنے سیاستدانوں اور حکومت پر تنقید کریں۔

افسوس ہے کہ ووٹ نہ ڈالنے والوں میں پڑھے لکھے امیر طبقے کی خاصی بڑی تعداد شامل ہے۔

حکومت منتخب کرنے اور پارلیمان میں نمائندے بھیجنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔ اگر آپ یہ ذمہ داری نہیں لیتے تو کیا آپ پر کوئی جرمانہ یا پوچھ گچھ ہونی چاہیے؟

آپ کی کیا رائے ہے؟ ووٹ ڈالنا لازمی ہونا چاہیے یا نہیں؟ اور یہ بھی بتائے کہ آپ کے کون سے جاننے والے ووٹ نہیں ڈالیں گے، اور کیوں نہیں؟

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 22:10 2008-02-16 ,ڈاکٹر الطاف الحسن :

    بوجہ خوف ووٹ نہ ڈالنا تو سمجھ ميں آتا ہے اور يہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں ميں احساس تحفظ اجاگر کرے۔ سستی کی وجہ سے ووٹ نہ ڈالنا ايک ناقابل معافی جرم گردانا جانا چاہيۓ۔ اس کےساتھ ايک اور صورتحال بھی درپيش ہے۔ ميرا مطلب وکلاء حضرات اور چند تانگہ پارٹی سياستدانوں کی طرف سے اليکشن کے بائيکاٹ کی وکالت کرنا اور ووٹروں کو بائيکاٹ پر مائل کرنا ہے۔ يہ ايک عجيب منطق ہے جو ميری سمجھ سے بالاتر ہے اور پھر يہ اميد بھی رکھی جا رہی ہے کہ نو منتخب پارليمان معزول شدہ ججوں کو بحال کروائے گي۔ ميں نہيں سمجھتا کہ وکلاء حضرات اپنی موجودہ اختيار کردہ حکمت عملی سے مطلوبہ نتائج حاصل کرپائيں گے۔

鶹 iD

鶹 navigation

鶹 © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔